57

احتساب عدالت نےمریم نواز کو طلب کر لیا۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو طلب کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 19 جولائی کو عدالت میں طلب کیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔

نیب نے عدالت میں مریم نواز کے خلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کے لیے درخواست دی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں