82

احسن اقبال نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئےکیا کہا

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کو پاکستانی ہٹلر نہیں بننے دیں گے۔

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آج پھر جمہوریت کےلیے ایک سیاہ دن ہے، ووٹوں سے منتخب ہونے والے ایک اور وزیر اعظم کو نیب گردی کا نشانہ بنایاگیاہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسی کوئی حکومت نہیں آئی جس کو ہرطرف سے ٹھنڈی ہوا ملی ہو، حکومت ملک کی معیشت کو دیوالیہ کی طرف لے جارہی ہے۔

عمران خان ہم سب کو جیل میں ڈال دو،لیکن ن لیگ کی آواز نہیں دبائی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے، اس حکومت کا جہاز نہیں اُڑرہا تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے؟ جہاز کو ہر طرف سے ہوا دی جارہی ہے لیکن یہ نہیں اُڑرہا۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے اسکینڈل پر پردے ڈالے جارہے ہیں جبکہ ہم نے آمروں کامقابلہ کیا ہے۔

آپ 20 کروڑ لوگوں کو بھی گرفتار کرلیں تو بھی یہ حکومت نہیں چل سکتی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں