84

اداروں کو نشانہ بنانے پر بلاول کو شرم آنی چاہیے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چُھپ چُھپا کر رات کے بارہ بجے پریس کانفرنس کی۔

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اداروں کو نشانہ بنانے پر بلاول کو شرم آنی چاہیے، بلاول جو زبان بول رہے ہیں وہ پاکستان دشمن کی زبان ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی چوک سُونا سُونا ہے، ضرور آئیں احتجاج کریں مگر عوام ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے، وہ عمران خان کو اس لیے بُرا بھلا کہہ رہے ہیں کہ ان کو این آر او نہیں مل رہا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ آصف زرداری کو صحت دے، آپ تو عید کے بعد سڑکوں پر نکلنے والے تھے تو کیا ڈاکٹر بھی ان کے ساتھ نکلتے؟

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نےپریس کانفرنس میں کہا تھاکہ بی بی شہید کے بچے کو گرفتاری اور جیل سے نہیں ڈرایا جاسکتا، آصف زرداری عدالتوں کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ گرفتاری فیئر ٹرائل کے آئینی حق کے خلاف ہے،صرف اپوزیشن کا احتساب ہونا سیاسی انتقام ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں