116

اسلام آبادسمیت میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔  زلزلے کے جھٹکے جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مالاکنڈ اور کوہاٹ میں بھی محسوس ہوئے۔

اس کے علاوہ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، دیر شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 279 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں