121

.الطاف حسین پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم سے ذاتی لڑائی نہیں تھی، آج کے ماحول میں الطاف حسین کی گرفتاری ہونا بہت اہم ہے، وہ اس سے پہلے بھی کئی بار گرفتار ہوچکے ہیں۔

پاکستان ہاؤ س میں میں انیس قائم خانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگلے الیکشن کو دیکھ کر نہیں اگلی نسلوں کو دیکھ کر فیصلے کر رہاہوں، مہاجرنام پر سیاست کرنے کا سب سےبڑا نقصان مہاجروں کا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کیساتھ اب ندیم نصرت اور واسع جلیل بھی نہیں ہیں، اُن کی حالت اس وقت بہت کمزور ہے، لوگ اب اُنہیں چھوڑ کر جا چکے ہیں۔

مصطفیٰ کما ل نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نہ کراچی کوبجٹ دیا جارہا ہے نہ پانی دیا جارہا ہے اورنہ کچرہ اٹھایا جارہا ہے،ہماری قوم کے ساتھ ناانصافی کوبند کیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں