95

آئین و قانون کی حکمرانی شروع ہوچکی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نسل در نسل سیاست و حکمرانی منتقل کرنے کا سلسلہ بند ہوچکا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم نے تیسرےآپشن کے طور پر عمران خان کو چنا ہے، اب پاکستان بدل چکا ہے، آئین و قانون کی حکمرانی شروع ہوچکی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، عمران خان فاشسٹ مائینڈ سیٹ ہیں لیکن صرف منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی شریف والوں کےلیے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احساس پروگرام پسے ہوئے طبقے کا معیار زندگی بہتر بنانے کےلیے ہے ، عام آدمی کی زندگی میں انقلاب لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں