79

آج کشمیری عوام اور اُن کی جدوجہد سے یکجہتی کا دن ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وقفے کے دوران باہر آ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج کشمیری عوام اور اُن کی جدوجہد سے یکجہتی کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سیاست کا دن نہیں، کشمیریوں سے یکجہتی کا پیغام جانا چاہیے، کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جانی چاہیے۔

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس معاملے پر حکومتی اقدامات سے آج ایوان کو آگاہ کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ قرار داد اپوزیشن اور پارلیمان کی خواہشات کے مطابق ہو گی، پاکستان کے بیانیے کی حمایت کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں کو کل بھی خراج تحسین پیش کیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں