28

آصف زرداری کی احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ میاں صاحب تو بڑے لوگ ہیں، ہم چھوٹے لوگ ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج پیشی کے موقع پر آصف زرداری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔

کمرہ عدالت میں کارروائی سے قبل ایک صحافی نے آصف زرداری سےسوال کیا کہ آپ آج اس کرسی پر بیٹھے ہیں جہاں نوازشریف بیٹھتے تھے؟

آصف زرداری نے انہیں جواب دیا کہ میاں صاحب تو بڑے لوگ ہیں، ہم چھوٹے لوگ ہیں۔

ایک اور صحافی نے ان سے کہا کہ فریال تالپور جس طرح یہاں بیٹھی ہیں، مریم نواز بھی یہیں بیٹھا کرتی تھیں۔

آصف زرداری نے جواب میں صحافی سے دریافت کیا کہ آپ تو خوش ہیں نا؟

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں