88

اگلا مرحلہ ریکوری کا ہونا چاہئے,فواد چوہدری

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دس سالوں میں اربوں روپے کی ہیر پھیر کرنیوالے گروہوں کے سر غنہ جیل پہنچے، یہ معمولی بات نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جعلی اکائونٹس میں ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے زرداری کو گرفتارکرلیا۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی جیل یاترا PTI کے انتخابی وعدوں کا اہم ترین باب تھا۔

انہوں نے کہا کہ دس سالوں میں اربوں روپے کی ہیر پھیر کرنیوالے گروہوں کے سر غنہ جیل پہنچے، یہ معمولی بات نہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب اگلا مرحلہ ریکوری کا ہونا چاہئے جہاں وہ رقوم جو ملک سے باہر ٹھکانے لگائی گئیں ، وہ واپس ہوں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں