76

بلاول بھٹو زرداری تھرکول پاور پلانٹس کا افتتاح کرنے پہنچ گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تھرپارکرمیں تھرکول پاورپلانٹ پہنچ گئے جہاں وہ پاور پلانٹس کا افتتاح کریں گے۔

تھرکول پاور پلانٹ کے افتتاح کے بعد بلاول بھٹو زرداری اس ضمن میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

تھر اینگرو کول مائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے بجلی کی پیداوار میں سالانہ 660 میگا واٹ اضافے کی منصوبہ بندی ہے۔

تھر اینگرو کول مائنز کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اگلے 5 سال تک پیداوار 5 ہزار میگا واٹ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں