61

بلاول بھٹو زرداری کاچارسدہ میں جلسے سے خطاب

پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مرنا جینا مہنگا اور خون سستا کردیا ہے، عوام کومہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا اور  ٹیکسز کے سیلاب میں بہادیا ہے۔

چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم سے جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہا ہے، ہر طبقے کا معاشی قتل ہورہا ہے، یہ کیسی تبدیلی ہے؟

چیرمین پی پی نے کہا کہ ہم 1973 کے آئین پر آنچ نہیں آنے دیں گے، سلیکٹڈ یہ سب کچھ ختم کرنا چاہتا ہے، صدارتی نظام لانا چاہتا ہے، ون یونٹ نظام لانا چاہتا ہے۔

بلاول نے الزام عائد کیا کہ ملک بھر میں بندوق کے زور پر ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو باہر کر دیا گیا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر کھڑا کیا گیا، مشرف اور ضیاء حکومت میں بھی فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیں کھڑا کیا گیا، عمران نیازی شفاف الیکشن سے ڈرتا ہے، الیکشن کمیشن جاگو، آپ کتنے الیکشن عمران کو جتواؤ گے؟

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پنشن میں اضافہ نہ کر کے بزرگوں کا معاشی قتل کررہے ہیں، چھوٹے تاجروں کا معاشی قتل کررہے ہیں، یہ تبدیلی یہ نیا پاکستان عوام کیلئے عذاب بنا ہوا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب آدمی کیلئے جدوجہد کی ہے، جب تک جمہوری حقوق کا تحفظ نہیں ہوگا، معاشی حقوق محفوظ نہیں ہوں گے۔

علاوہ ازیں چارسدہ میں جلسے کے بعدپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نےٹوئٹر پر لکھا کہ عوام دشمن بجٹ پر لوگوں کو احتجاج کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

بلاول بھٹو نے مزیدلکھا کہ قبائلی علاقوں کے لوگوں نے عمران خان اور ان کی پالیسیوں کو مسترد کردیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں