66

بلاول بھٹو زرداری کی مریم نواز کی گرفتاری کی شدید مذمت

چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز کو تحویل میں لئے جانے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سخت ردّ عمل کا اظہار کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا کہ ٹی وی پر آیا کہ مریم نواز کو گرفتار کیا گیا ہے ۔پیپلزپارٹی ایوان سے واک آوٹ کرتی ہے۔

مریم نواز کے تحویل میں لیے جانے پر ایوان میں شیم شیم کے نعرے لگائے گئے۔ ن لیگی ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا،ارکان نے شورشرابا کیا جس کے بعدایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کو نیب کی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل آمد پر اپنی تحویل میں لے لیا۔

مریم نواز آج صبح اپنے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملنے کوٹ لکھپت جیل گئی تھیں۔

نیب نے مریم نواز کو چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ کیس میں آج طلب کر رکھا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں