96

بلاول بھٹو کی کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جیالوں سے پرامن رہنے کی اپیل کر دی ہے۔

اپنے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری پر ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ جیالے اشتعال میں نہ آئیں،متنازع عدالتی فیصلوں کو عوام  نے قبول نہیں کیا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں میں اپنی بے گناہی کو ثابت کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جانبدارانہ عدالتی فیصلوں کے باوجود قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

سابق صدر کو قومی احتساب بیورو (نیب) ٹیم نے زرداری ہائوس اسلام آباد سے گرفتار کیا اور انہیں نیب ہیڈ کوارٹرز لے گئی۔

گرفتاری کے بعد زرداری ہائوس میں آصف زرداری اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری اور بیٹی آصفہ بھٹو زرداری سے گلے ملے اور انہیں پیار کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں