64

بھارت کے ساتھ اچھے ہمسایوں والے تعلقات چاہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ امن سے رہنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہپاکستان بھارت کے ساتھ امن اور اچھے ہمسایوں والے تعلقات چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو ایٹمی ملک جنگ کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے،ہم بھارت کے ساتھ اچھے ہمسایوں والے تعلقات چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہاکہ ہم بھارت کے سا تھ تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں، جارحیت سے پورا خطہ غیر مستحکم ہو گا۔ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے تاہم ہم اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں