109

جناح اسپتال کراچی کا کنٹرول وفاقی حکومت کے پاس ہی رہے گا۔سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے اٹھارہویں ترمیم آئینی اختیارات کیس میں سندھ حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے جناح اسپتال کا انتظام وفاق کے حوالے کردیا۔

سپریم کورٹ میں اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے جناح اسپتال کے انتظام کی صوبے کو منتقلی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سندھ حکومت کی اپیل مسترد کردی۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ جناح اسپتال کراچی کا کنٹرول وفاقی حکومت کے پاس ہی رہے گا۔ مقدمے کا مختصر حکمنامہ چیف جسٹس نے پڑھ کر سنایا۔
یس کی گزشتہ سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے تھے کہ پارلیمنٹ میں 18 ویں ترمیم بغیر بحث کے منظور ہوئی اور وفاق پر صوبوں میں اسپتال بنانے پر پابندی نہیں۔

واضح رہے کہ 18 ویں ترمیم منظور ہونے کے بعد جناح اسپتال کی وفاق سے سندھ حکومت منتقلی کو چیلنج کیا گیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے بھی اسپتال کی منتقلی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے جناح اسپتال کو وفاق کے تحت کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں