66

حب میں گیس کی پائپ لائن پھٹنے سےصارفین کو مشکلات کاسامناہے

حب میں گاڑی کی ٹکرسے گیس کی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

حب میں پاکستان کوسٹ گارڈہیڈکواٹرکےقریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسےسوئی گیس کی پائپ لائن پھٹ گئی،گیس لائن پھٹنےسےشہرکےمتعددعلاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔ صارفین کو مشکلات کاسامناہے۔

سوئی گیس حکام کے مطابق متاثرہ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیاگیاہے،مرمتی کام مکمل ہونے میں 4سے 5گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں