259

حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی شروع

بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں سے خوشحالی آ رہی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران حب ڈیم میں پانی کی سطح میں ساڑھے 6 کا اضافہ ہوچکا ہے، واپڈا ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں سے قبل حب ڈیم میں پانی کی سطح 278 اعشاریہ 5 فٹ پر تھی جوکہ حب ڈیم کا ڈیڈ لیول کہلاتا ہے۔ ڈیم کے ڈیڈ لیبر پر چلے جانے کی وجہ سے کراچی کو پانی کی سپلائی بند کر دی گئی تھی۔

واپڈا ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے بلوچستان اور گردونواح میں بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور مجموعی طور پر ڈیم میں دو فٹ پانی آیا تھا۔

واپڈا ذرائع کے مطابق دو فٹ اضافہ کے ساتھ ہی حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی تھی، گزشتہ روز حب، لسبیلہ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں شدید بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی آمد کا غیر معمولی سلسلہ شروع ہوگیا تھا ۔

گزشتہ روز سے آج صبح تک حب ڈیم میں مزید ساڑھے 4 فٹ پانی آگیا۔

صبح ساڑھے 9 بجے تک حب ڈیم میں پانی کی سطح 285 فٹ پر تھی، ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں