70

دوبڑی شخصیات کا قانون کے تابع آنا مثبت پیش رفت ہے۔فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج حکومت نے قانون پر عمل داری کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ یکساں انصاف کو ممکن بنانے پر عمران خان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، دوبڑی شخصیات کا قانون کے تابع آنا مثبت پیش رفت ہے۔ حمزہ اور زرداری صاحب کا گرفتار ہونا اس بات کی غمازی ہے کہ قانون بالاترہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ طاقتور شخصیات کو قانون کے تابع لانا اور عدالت کی آزادی وزیراعظم عمران خان کا خواب تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام سے جو وعدہ کرکے آئےہیں آج اس کی تکمیل کی طرف پہلا قدم ہے،انہوں نے وعدہ کیاتھاکہ ملک میں قانون کی تشریح الگ الگ نہیں ہوگی۔

بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے اور مشکلات کم کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں