118

ریلوے کے پاس اپنی ٹرینیں نہیں ہیں تو کے سی آرکیسے چلے گی؟

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں کراچی سرکلر ریلوے پر اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

میئر کراچی وسیم اختر نےکہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کراچی سرکلر ریلوے ( کے سی آر) پر اپنی ذمہ داری ادا کریں، اس منصوبے کو چاہے جیسے بھی ہو جلد از جلد مکمل کریں۔

وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کا مسئلہ صرف تجاوزات کا نہیں ہے،عدالت کے حکم پر نمائشی کام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات ختم ہونے کے بعد کراچی سرکلر ریلوے چلائے گا کون؟

میئر کراچی نے کہا کہ جائیکا یا سی پیک سے بھی کے سی آر (کراچی سرکلر ریلوے) چلنے والی نہیں ہے کیونکہ ریلوے کے پاس اپنی ٹرینیں نہیں ہیں تو کے سی آرکیسے چلے گی؟

اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کراچی سرکلر ریلوے پر اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں