26

زلفی بخاری کا پاکستانی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے ملک میں کرپشن کی ذمہ داری بیورو کریسی پر بھی عائد کرتے ہوئے کہا سیکریٹریز اور ڈپٹی سیکریٹریز ایسے منصوبے بناتے ہیں جو پورے ہی نہیں ہوتے۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے بتایا کہ امریکی حکام اپنے ضوابط پورا کرنے کے بعد اس سلسلے میں اعلان کردیں گے ۔

زلفی بخاری نے کہا کہ حکومت سندھ مافیا کے تحت چل رہی ہے جبکہ ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ منشیات کی اسمگلنگ کے ڈان ہیں۔

مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کم ہوئی ہے اور ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے پورٹل کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

تقریب میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں