77

سعودی سفارتخانے کے میڈیاسیکشن کے نئے انچارج نے ذمے داریاں سنبھال لیں

سعودی سفارتخانے کے میڈیاسیکشن کے نئے انچارج علی خالدالدوسری نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں
علی خالدالدوسری کاچارج لینے کے بعد مختلف شخصیات سے ملاقاتیں اوررابطے شروع کردیئے ہیں
نواف سعیدالمالکی کی سربراہی میںپاک سعودی تعلقات کومزیدمضبوط بنانے کے لیے بھرپورکرداراداکریں گے۔علی خالدالدوسری

(بادشاہ خان )سعودی سفارتخانے کے میڈیاسیکشن کے نئے انچارج علی خالدالدوسری نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں ،علی خالدالدوسری کاچارج لینے کے بعد مختلف شخصیات سے ملاقاتیں اوررابطے شروع کردیئے ہیں علی خالدالدوسری نے کہاہے کہ سعودی عرب کے سفیرنواف سعیدالمالکی کی سربراہی میں پاک سعودی تعلقات کومزیدمضبوط بنانے کے لیے بھرپورکرداراداکریں گے تفصیلات کے مطابق پاکستان میں قائم مملکت سعودی عربیہ کے نئے سفارتخانے کے میڈیاسیکشن کے انچارج علی خالدالدوسری نے ذمے داریاں سنبھال لی ہیں انہوں نے اپنے آفس کاچارج لیا تومیڈیاسیکشن کے عملے نے ان کابھرپوراستقبال کیا علی خالدالدوسری میڈیااوررابطہ کاری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں انہیں ہی چندروزقبل ہی سفارتخانے میں تعینات کیاگیا تھا علی خالدالدوسری نے ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد میڈیاسے وابستہ شخصیات ودیگرافرادسے ملاقاتیں اوررابطے شروع کردیئے ہیں انہوں نے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیرنواف سعیدالمالکی اپنی اعلی صلاحیتوں سے دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری میں اپناکرداراداکررہے ہیں ۔ پاک سعودی تعلقات تاریخ کی بہترین سطح پرہیں ان تعلقات کومزیدمضبوط بنانے میں اپنابھرپورکرداراداکریں گے سعودی عرب اورپاکستان دوبھائیوں کی طرح ہیں،

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں