42

سندھ میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کے حوالے سے اجلاس طلب

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں تجاوزات، حالیہ بارشوں اور مزید بارشوں کی پیشگوئی کے حوالے سے اجلاس طلب کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، قائم مقام چیف سیکریٹری محمد وسیم، چیئرپرسن پی اینڈ ڈی ناہید شاہ، ایڈووکیٹ جنرل، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ عباس ڈیتھو اور دیگر نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر بلدیات ناصر شاہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ، کے ایم سی، ڈی ایم سیز، کمشنر کراچی اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو آنے والی بارشوں کی پیش نظر بھرپور تیاری کر لیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں تمام متعلقہ ادارے سڑکوں پر کام کرتے نظر آئیں یا اس حوالے سے اچھی منصوبہ بندی کی جائےکیونکہ اب اس سے بھی زیادہ جذبے اور محنت کی ضرورت ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ میں آج حیدرآباد کا دورہ کروں گا اور وہاں کی انتظامیہ کو ضروری ہدایت دوں گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات ناصر شاہ کو ہدایت کی کہ حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں بلدیاتی اداروں اور ڈپٹی کمشنرز کو متحرک کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کے سی آر پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ اگر وفاقی حکومت کے سی آر کے لیے سویرین گارنٹی دیں تو ہم کے سی آر کا کام انٹرنیشنل کانٹریکٹ کے ذریعے ایوارڈ کریں گے۔ ہماری بی آر ٹیز مل کر کے سی آر کو سپلیمینٹ اور کملیمینٹ کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کے لیے واسا، ایچ ڈی اے اور ایچ ایم سی کو بے حدمحنت کرنی ہوگی۔

سندھ حکومت نے کمپری ھینسوکراچی ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ بنایا ہے، اور ہم مزید پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں