73

شہبازشریف کی بھارتی آرٹیکل 370 ختم کرنے کی شدید مذمت

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہبازشریف کی جانب سے بھارتی آرٹیکل 370 ختم کرنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

شہباز شریف نے بھارت کے آرٹیکل 370 ختم کرنے پر ایک بیان میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام ناقابل قبول، اقوام متحدہ کے خلاف اعلان بغاوت اور جنگ ہے۔

شہباز شریف نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اس معاملے پر فی الفور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلوائے اور چین، روس،ترکی،سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک سے فوری رابطہ اور مشاورت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری تنہا نہیں ہیں، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، ہماری شہہ رگ اور قومی عزت و غیرت پر ہاتھ ڈالنے والا بھیانک انجام سے دو چار ہو گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بھارتی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کی توہین کی گئی ہے، استصوابِ رائے کشمیریوں کا جمہوری حق ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بھارت کشمیر میں جمہوریت کا قتل کر رہا ہے جو عالمی برادری کا امتحان ہے، پارلیمان کا مشترکہ ہنگامی اجلاس بلایا جائے، صورت حال کا گہرائی سے جائزہ لے کر جامع حکمتِ عملی مرتب کی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں