98

شہباز شریف کی ذہنی کشمکش کا ثبوت ان کا خطاب ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف صاحب کنفیوژن کا شکار ہیں، ان کی ذہنی کشمکش کا ثبوت ان کا خطاب ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف مفاہمت کی بات کرتے ہیں تو ان کے اپنے سیاسی انتہاء پسند ان کے پاؤں کی زنجیر بن جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی ذہنی کشمکش کا ثبوت ان کا خطاب ہے، ایک طرف تو وہ میثاق معیشت کی پیشکش کرتے ہیں اور دوسری جانب حکومت نہ چلنے دینے کی جذباتی دھمکی دیتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ جیل میں اپنے بھائی سے لائن لیں یا پھر اپنے دل کی سنیں؟ ۔

انہوں نے کہا کہ نااہل لیگ کا کوئی بیانیہ نہیں ہے، صرف ذاتی کاروباری مفادات ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں