62

شہباز کا ہتھوڑے والا اور آصف زرداری کا فالودے والا اندر سے ایک نکلیں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ بہت ظلم ہوا ہے، چوروں ڈاکوؤں نے خزانے کو لوٹا ہے، دوائی، پیٹرول، گیس، بجلی مہنگی ہو سکتی ہے تو گوشت مہنگا ہونے سے عذاب نہیں آجائے گا۔

شیخ رشید نے اسلام آباد میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی سیاست الگ ہے، شہباز کا ہتھوڑے والا اور آصف زرداری کا فالودے والا اندر سے ایک نکلیں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ شہباز اور سلیمان شہباز کا کیس سنجیدہ ہے، میں نے شہباز شریف کو این آرا و مانگتے سنا تھا، انہیں گرین سگنل مانگتے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 24 ٹرینیں چلائی ہیں، 16 اور چلانے جا رہے ہیں، عمران خان نے27تاریخ کوایم ایل ون پردستخط کردیےتوڈیڑھ لاکھ افرادکوروزگاردوں گا، چائنیز کمپنی ڈھونڈ رہا ہوں جو نالہ لئی سے اسلام آباد تک ریل کی پٹڑی نکال دے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جو نقشہ دیا ہے وہ جنگ کا دیا ہے،مودیکشمیر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، وہ کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا بابری مسجد سے متعلق منشور اعلانِ جنگ ہے،اگر مودی الیکشن جیتتا ہے تو پاکستان اور بھارت کے تعلقات اچھےنہیں رہیں گے۔

شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ حکومت رمضان میںسبسڈی دے رہی ہے، اسد عمر نے 2 ارب روپے سبسڈی دی ہے، پاکستانی قوم اکٹھی ہے۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ شہر میں جدید سلاٹر ہاؤس کے لیے تاجروں کو قرض لے کر دوں گا، سواں سے اسلام آباد تک ریلوے پٹڑی ڈالنے کا سوچ رہا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری شناخت جوا اور بدمعاشی نہیں، تعلیم ہونا چاہیے، میں پنڈی سے بدمعاشی کا بیج ختم کر دوں گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں