126

شہرکراچی آج بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں

کراچی میں موسم آج بھی شہریوں پر مہربان نہیں ہوگا،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے،جبکہ درجہ حرارت کی شدت 50ڈگری سے زائد محسو س کی جا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرآج بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا اور 15جون تک سمندری ہوائیں بھی بند رہنے کا امکان ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری اس گرمی میں غیر ضروری کاموں ،ورزش سے گریز کریں ، خاص طور پر دن 11 سے دوپہر 4 بجے تک غیر ضروری گھروں سے نہ نکلا جائےجبکہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں