90

شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

کراچی کے کئی علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی غائب ہونے والیبجلی اب تک بحال نہیں ہو سکی ہے۔

میٹرو ول تھری، بلاک ون، ابوالحسن اصفہانی روڈ پر کل صبح 7 بجے سے، جبکہ ملیر ہالٹ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز 11 بجے دن سے بجلی غائب ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے عملے نے شکایات سننا بند کر دی ہیں۔

دوسری جانب آج بھی بارش کی چند بوندیں پڑتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

سندھ ہائی کورٹ، احتساب عدالتوں، سروسز ٹربیونلز اور اہم سرکاری دفاتر میں بجلی بند ہونے کے باعث ملازمین کو دفتری امور نمٹانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی مشکلات پر معذرت خواہ ہیں، ڈیفنس، لانڈھی، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن میں بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں