63

شیخ رشید کی لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو

وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ انصاف پر کوئی بات نہیں کر سکتا، بعض فیصلوں پر اخباروں میں تنقیدی نوٹ پڑھے ہیں۔

شیخ رشید نے لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اعتزاز احسن نے بھی فیصلوں پر سوالیہ نشان کھڑا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک تمام کیسز نواز شریف اور آصف زرداری کے بنائے ہیں، مودی کو الیکشن میں اس کی سوچ کے مطابق ووٹ نہیں ملے تو وہ پاکستان میں حالات خراب کرے گا۔

وزیر ریلوے کا مزید کہنا ہے کہ نریندر مودی خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں اپنے پالے ہوئے لوگوں کی مدد سے حالات خراب کر سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کر کے پیغام دیا ہے کہ ہمیں صرف کشمیر چاہیے اور کچھ نہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں