55

عثمان بزدار کا کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مودی سرکار کے غیر قانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کو مسترد کرتے ہیں۔

لاہور میں بلوچستان کے وزیر محمد خان طور اتمان خیل کی قیادت میں وفد نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر ملکی پروازیں شروع کرنے کے لیے ڈیرہ غازی خان ایئر پورٹ کو مزید توسیع دی جائے گی اور وہاں نائٹ لینڈنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں