145

فردوس عاشق اعوان کا مریم نواز کے خطاب پر ردعمل

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا وزیر اعظم عمران خان نے نہیں دی بلکہ پاکستان کی سپریم کورٹ دی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا عوام کو گمراہ کرنے کا ڈراما بری طرح فلاپ ہوگیا، آپ کو عوام کا نہیں اقتدار چھن جانے کا درد ہے۔ آپ ضمانت پر ہیں، آپ کو عدالتی عمل کا سامنا کرنا ہے، آپ عدالت میں اپنا بیانیہ دیں، عدالت میں آپ کو سزا ہوئی، آدھا خاندان آپ کا فرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز تمام حربے اور وسائل کے استعمال کے باوجود لوگوں کو متوجہ کرنے میں ناکام رہیں، مریم عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرسکیں، عوام کو ہاتھ اٹھا اٹھا کر بےگناہ ہونے کا یقین دلا رہی ہیں، یہ لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سرخرو ہونے کا آسان طریقہ منی ٹریل دینا تھا، سرخرو آپ کہاں ہوئے؟

واضح رہے کہ رات گئے مریم نواز نے منڈی بہاءالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سمجھتے ہیں مہنگائی کا بم گرا کر پتلی گلی سے نکل جائیں گے، آج بجلی، گیس، آٹا، دال، چاول اور سبزی مہنگی ہوئی یا نہیں؟ مہنگائی کرنے والے عمران خان استعفا دو اور گھر جاؤ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں