108

فردوس عاشق اعوان کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی حمایت کے لیے ہر آپشن استعمال کریں گے، بھارت جہاں جہاں کشمیریوں کا استحصال کر ے گا پاکستان وہاں سامنے کھڑا ہوگا۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفت گو کے دوران کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کشمیریوں کے ساتھ رشتے کی عکاس ہیں، ، ملکی قیادت نے دنیا کو پیغام دیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی قیادت نے کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کیا ہےاور سول وعسکری قیادت نے کشمیریوں کی آوازسے آواز ملائی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت نے کشمیرمیں میڈیا اورذرائع ابلاغ پرمکمل پابندی عائد کر رکھی ہے، بھارت کشمیریوں پر مظالم دنیا کے سامنے لانے نہیں دے رہا، کشمیریوں کے حقوق سلب کئے جا رہے ہیں، آج بھارت اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ جو کررہا ہے وہ دنیا کے سامنے آرہا ہے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک بن کر سامنے آئی ہے، بھارت تمام منفی حربے استعمال کرکے کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ہندؤں کی ذہنیت کو پڑھ لیا تھا، قائداعظم کے دوقومی نظریئےسے اختلاف کرنے والے آج سمجھ چکے ہونگے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلموں کی پاکستان سنیما میں نمائش کی اجازت نہیں ہو گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں