65

فریال تالپور کو کسی بھی وقت گرفتار کیےجانےکا امکان

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق فریال تالپور کی گرفتاری کے وارنٹ نیب راولپنڈی کے حوالے کردیے گئے۔

چیئرمین نیب نے دو روز قبل فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کیے تھے، فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں کسی بھی وقت گرفتار کیےجانےکا امکان ہے۔

واضح رہے کہ تین روزقبل سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں