51

قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے طلبا کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے طلبا نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات مدارس کے انٹر میڈیٹ امتحانات میں پوزیشن ہولڈر طلبا نے کی۔

آرمی چیف نے مختلف ڈسپلنز میں اعلیٰ پوزیشن لینے والے طلبہ کو مبارک باد دی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ طلباء خوشحال اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کے لیے خدمات جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ طلبا مفید شہری کی حیثیت سے معاشرے کا حصہ بنیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں