29

لاہور ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کی سزا معطل کر دی

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے سزا معطل کر دی اور ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے حنیف عباسی کی ضمانت کی منظوری، سزا کی معطلی اور رہائی کا فیصلہ سنایا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ انسدادِ منشیات عدالت نے فیصلے میں اہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا گیا۔

درخواست گزارنے یہ بھی کہا کہ کیس میں نامزد دیگر 7 ملزمان کو رہا کر دیا گیا ہے، درخواست گزار کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں