268

محکمہ موسمیات نے کل کراچی میں بارش ہونے کی نوید سنادی۔

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات نے کل کراچی میں بارش ہونے کی نوید سنادی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سسٹم کل بلوچستان میں داخل ہو گا، کل سے کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور نواب شاہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارلحکومت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا، جبکہ شمالی علاقوں میں بھی خون جما دینے والی سردی کا راج برقرار ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے سرد مقام اسکردو اور کالام رہے جہاں درجۂ حرارت منفی 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

استور میں درجہ حرارت منفی 15، بگروٹ میں منفی 14، گوپس میں منفی 11، ہنرہ میں منفی 10، مالم جبہ میں منفی 7، دیر، دروش، پارا چنار اور قلات میں منفی 6،کوئٹہ میں منفی چار اورمظفر آباد میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کا کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کراچی میں 12، لاہور میں 4، پشاور میں صفر، فیصل آباد میں 6، ملتان میں 7 اور حیدر آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے کچھ علاقے آج بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں، شکر گڑھ اور اس کے گردونواح میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ چند میڑ تک محدود ہوگئی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نارووال میں ظفروال روڈ پر حد نگاہ 50میٹر ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں