79

مریم نوازکا منڈی بہاءالدین جلسے میں خطاب

نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سمجھتے ہیں مہنگائی کا بم گرا کر پتلی گلی سے نکل جائیں گے، آج بجلی، گیس، آٹا، دال ،چاول اور سبزی مہنگی ہوئی یا نہیں؟ مہنگائی کرنے والے عمران خان استعفا دو اور گھرجاؤ۔

منڈی بہاءالدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو خوشخبری دینا چاہتی ہوں آپ جیت چکے ہو، لوگ نوازشریف کی بے گناہی ثابت ہونے کا جشن منارہے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے جلسے میں عوام سے سوال کیا کہ نالائق اعظم کو بھاگنے دوگے؟ اگر یہ نالائق اعظم اپنی نااہلی اورنالائقی کرپشن کے پیچھے چھپانے کی کوشش کرے تو گریبان پکڑنا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہیں ملی، عمران خان ایک جلسے کی اجازت دیتے ہوئے ڈرتے ہیں، آج جگہ جگہ جلسے ہورہے ہیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ  میں ہے، نواز شریف کو ووٹ دینے والوں کا سر فخر سے بلند ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے،یہ جانتے ہوئے بھی نوازشریف سرجھکا کر جیل چلے گئے، نواز شریف کو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے پر سزا ملی، وہ بےگناہ ہی نہیں بہادر بھی ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مزید کہا کہ دشمنوں نے نوازشریف کو گھیرا ہوا ہے، دشمنوں نے مجھے بھی گھیرا ہوا ہے، آج نوازشریف کو 22 کروڑ عوام کے سامنے اللہ نے سرخرو کردیا، نوازشریف بےگناہ ثابت ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں