59

مریم نواز کو اسمبلی میں لا کر لیڈر آف اپوزیشن بنانے کی تیا ریاں

 نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا کہ پرویز رشیدنے کہا ہے کہ قانونی پیچیدگیاں ختم ہونے ہی مریم نواز الیکشن لڑیں گی ، وہ سیاسی کارکن ہیں اور سیاست میں بھرپور کردار ادا کرتی ہیں۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید قاضی نے کہا کہ ایسے بیانات دیکھ کر تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ ان کے بچے لیڈر ہوں گے اور ہمارے بچے محکوم ہوں گے۔ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچے بھی لیڈر ہوں گے۔ جس پر چوہدری غلام حسین نے کہا کہ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ شہباز شریف کی چھٹی کروا کر اور انہیں ہٹا کر مریم نواز کو اسمبلی میں لانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ اس بات کی تیاری کی جا رہی ہے کہ کسی طرح مریم نواز کو اسمبلی میں لا کر لیڈر آف اپوزیشن بنانا ہے اور شہباز شریف کو اس عہدے سے ہٹوانا ہے۔

سعید قاضی نے کہاکہ اطلاعات ہیں کہ اگر ڈیل ہو گئی تو مریم نواز بھی بیرون ملک روانہ ہو جائیں۔ اس ڈیل کے لیے سر توڑ کوششیں ہو رہی ہیں کہ کسی طرح ڈیل ہو جائے۔ جس پر چوہدری غلام حسین نے کہا کہ میرے ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی۔ میرے ذرائع کا کہنا ہے کہ لوٹا ہوا پیسہ واپس کر کے ہی ان کی جان چھوٹے گی۔ وگرنہ ان کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی ، پھر چاہے وہ ٹی وی پر آ کر دیں یا کچھ بھی کریں لیکن پلی بارگین کریں اور کہیں کہ میری وجہ سے ملک کو اتنا نقصان ہوا اور میں اب یہ پیسے دے رہا ہوں صرف اسی صورت میں ان کی رہائی ہو سکتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں