87

مظفر گڑھ میں ایمبولینس تیز رفتاری کے باعث حادثےکا شکار

جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں تیز رفتاری کے باعث ایک ایمبولینس کا آئل ٹینکر سے تصادم ہو گیا، حادثے میں ایمبولینس میں سوار 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

واقعہ مظفر گڑھ میں ڈیرہ غازی خان روڈ پر باڑہ اسٹاپ کے قریب پیش آیا جس میں میت کو لے جانے والی تیز رفتار ایمبولینس بے قابو ہو کر ہزاروں لیٹر پٹرول سے بھرے ہوئے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایمبولینس میں ایک شخص کی میت کو حاصل پور سے بصیرہ منتقل کیا جا رہا تھا، حادثے کے زخمیوں میں ایمبولینس پر سوار میت کے لواحقین اور ڈرائیور سمیت 4 افراد شامل ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پٹرول موجود ہونے کے باعث علاقے کو ٹریفک کے لیے بند کر کے ریسکیو آپریشن مکمل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی ایمبولینس سے میت کو نکال کر دوسری ایمبولینس کے ذریعے بصیرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں