60

مفتاح اسماعیل جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

قومی احتساب بیورو (نیب) نے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کو عدالت میں جسمانی ریمانڈ لینے کے لیے پیش کیا۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

عدالت کی جانب سے نیب کو مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کو 19 اگست کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آکر مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

گزشتہ روز ایل این جی کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کو کمرۂ عدالت کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کی درخواستِ ضمانت مسترد کی تھی۔

ایل این جی کیس کے تفتیشی افسر نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہو کر بتایا تھا کہ ایل این جی کی قیمتوں کا مارکیٹ سے موازنہ کرایا ہی نہیں گیا۔

مفتاح اسماعیل کے وکیل حیدر وحید نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نیب پہلے اسی عدالت میں بیان دے چکا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری نہیں چاہیے، نیب بتائے تب اور آج میں ایسا کیا نیا ہو گیا ہے؟

نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں