48

ملک کو تجربہ گاہ بنادیا گیا ہے،اختر مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ کسی نے بھی اگر پارلیمانی نظام اور اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کی کوشش کی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

ڈیرہ مراد جمالی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ عید قرباں پر بہت سی حکومتوں کو قربانی دینی ہوگی جس میں بلوچستان حکومت سب سے پہلے ہم گرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صرف اپوزیشن پر احتساب کا ڈنڈا چلے گا تو اس سے ملک میں شورشرابہ ضرور ہوگا۔

اختر مینگل نے کہاکہ ملک کو تجربہ گاہ بنادیا گیا ہے موجودہ حالات میں ملک مزید تجربوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ وفاقی حکومت نے ہمارے 6نقاطی معاہدے پر 7ماہ گزرنے کے بعد بھی عملدرآمد نہیں کیا ہے اس معاہدے میں باقی 4ماہ کا وقت رہ گیا ہے اب دیکھنا ہے کہ وفاقی حکومت اپنے معاہدوں کی کہاں تک پاسداری کرتی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 325،لاپتہ افراد گھروں کو پہنچ گئے ہیں تو 425کو اٹھالیا گیا ہے۔ لیکن جو کچھ بھی ہے پھر بھی جمہوریت کےلیے اسے بہتر سمجھتے ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ ہم ہی خود اپنی حکومت بنائیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں