33

مودی کے الیکشن کا ستیاناس ہوگیا ہے، فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہےکہ مودی معافی مانگیں کہ انہوں نےجھوٹ کی سیاست کی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مودی کے الیکشن کا ستیاناس ہوگیا ہے، مودی معافی مانگیں کہ میں نےجھوٹ کی سیاست کی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ’طیارےزمین پر‘ فلم ساری زندگی بھارت کو یاد رہےگی۔ سرجیکل اسٹرائیک کرنا آسان نہیں، پاکستان نے تمام میزائل کسی شادی میں چلانے کے لیےنہیں رکھے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان امن کا خواہاں ہے،پاکستان عمران خان کی قیادت میں اُبھرکر سامنے آیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں