96

میرے احکامات پر عمل نہیں ہوا تو کارروائی ہوگی،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے طارق روڈ اور خالد بن ولید روڈ کا دورہ کیا اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور شہر میں جاری ترقیاتی کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے طارق روڈ، خالد بن ولید روڈ اور دیگر سڑکوں پر ہونے والے مرمتی کام کا جائزہ بھی لیا۔

انہوں نے شورومز کے سامنے سڑک پر گاڑیوں کی پارکنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کو طلب کر لیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس طرح نہیں چلے گا، میرے احکامات پر عمل نہیں ہوا تو کارروائی ہوگی، جب روڈ پر پارکنگ منع ہے تو شورومز والے کیسے یہاں گاڑیاں کھڑی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور کمشنر کراچی کو معاملات دیکھنے کی ہدایت کی۔

مراد علی شاہ نے شہید ملت روڈ پر زیر تعمیر انڈرپاس کا بھی دورہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دونوں انڈرپاسز جون کے آخری ہفتے تک مکمل ہو جانے چاہئیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں