52

میڈیکل کی لاپتہ طالبہ کو ڈھونڈنےمیں پولیس نا کام

کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی رہائشی میڈیکل کی لاپتہ طالبہ کو پولیس ایک مہینہ بعد بھی ڈھونڈ نہ سکی۔

گلستان جوہر کی رہائشی میڈیکل کی طالبہ عروج ایک مہینہ سے لاپتہ ہے، آپریشن اور تفتیشی پولیس طالبہ کا پتہ نہیں لگا سکی ہیں۔

ایس پی گلشن کے مطابق لاپتہ عروج ہمدرد یونیورسٹی میں تھرڈ ایئر کی طالبہ تھی اور عروج کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانے میں والد کی مدعیت میں ایک ماہ قبل درج کیا گیا تھا۔

لاپتہ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ 8 مارچ کو ان کی بیٹی گھر سے پارلر کے لئے نکلی تھی اور پھر واپس نہیں لوٹی۔

تفتیشی حکام کے مطابق عروج کے دوستوں اور قریبی رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی ہے تاہم عروج سے متعلق ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں