83

نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ورلڈکپ سیمی فائنل کا پہلا مرحلہ آج اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جس کی فاتح ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔

میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے کیا جائے گا۔

ورلڈکپ میں سیمی فائنل کیلئے بھارت نے 7ویں مرتبہ کوالیفائی کیا ہے، اس سے قبل وہ 6 مرتبہ سیمی فائنل کھیل چکا ہے جن میں سے اسے 3 میں کامیابی اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 ویں مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے، کیویز اب تک ورلڈکپ کے 6 سیمی فائنلز میں ناکام اور ایک میں فاتح رہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں