73

نیو کراچی میں غبارے کے ٹھیلے پر گیس سلنڈر پھٹ گیا،3 افراد زخمی

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں غبارے کے ٹھیلے پر گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

نیو کراچی کالی مارکیٹ میں غبارے والے کا گیس سلنڈر غباروں میں گیس بھرنے کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے ٹھیلے والا اور دیگر 2افراد جھلس گئے۔

زخمیوں کو ابتدائی طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد تینوں زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے، ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں