31

وزیراعظم عمران خان نے ڈیم فنڈ میں 10ارب روپے جمع ہونے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا

وزیراعظم عمران خان نے ڈیم فنڈ میں 10ارب روپے جمع ہونے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں 10 ارب روپے جمع ہونے پر پاکستان کے عوام کو خراج تحسین کیا ہے۔

وزیر اعظم کے پیغام کے ساتھ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ڈیم فنڈ میں جمع ہونے والی رقم کی تفصیلات کا عکس بھی منسلک کیا گیا ہے جس کے مطابق ڈیم فنڈ کے اکاؤنٹ میں اب تک 10 ارب 70 لاکھ 99 ہزار 978 روپے جمع ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے حکومت کی حمایت سے شروع کی تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں