72

وزیراعظم عمران خان کے ملک کی بہتری کے لئے بڑے فیصلےکریںگے

وزیراعظم عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبائی وزرا کی کارکردگی رپورٹ تیار کررہے ہیں جس کے بعد صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف اداروں نے پہلے ہی صوبائی وزراء کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم آفس بھجوا دی اور وزیراعظم آئندہ چند روز میں پنجاب بارے کچھ اہم فیصلے کریں گے جب کہ پنجاب میں پہلے مرحلے میں بیوروکریسی کی تبدیلی سے ابتداء ہوچکی ہے، آنے والے دنوں میں وزیراعظم عمران خان بہتری کے لئے بڑے فیصلے کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں