102

وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈاکٹر سلمان شاہ کو فوری چارج سنبھالنے کی ہدایت

پنجاب حکومت نے ماہر اقتصادیات ڈاکٹر سلمان شاہ کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا نیا مشیر برائے معاشی امور و منصوبہ بندی مقررکر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈاکٹر سلمان شاہ کو فوری چارج سنبھالنے کی ہدایت کردی ہے، اس سے قبل ڈاکٹر سلمان شاہ سابق صدر پرویز مشرف کی حکومت میں مشیر خزانہ رہ چکے ہیں۔

حکومت پنجاب کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کا چیلنج درپیش ہے اور بجٹ سازی کے حوالے سے ماہر اقتصادیات ڈاکٹر سلمان شاہ کو ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مشیروں کی آئینی تعداد پوری ہونے کے باعث ڈاکٹر سلمان شاہ کو جگہ دینے کے لیے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مشیر اکرم چوہدری عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اکرم چوہدری کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سربراہ بنانے کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں