67

وزیرِ سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی میڈیا سے گفتگو

چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کے احتجاج کا مقصد اپنے دورِ اقتدار میں کی گئی بدعنوانیوں کے احتساب سے راہِ فرار اختیار کرناہے۔

وزیرِ سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ احتجاج کرنا ہر ایک کا آئینی حق ہے لیکن بدعنوانی کے معاملات سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنا نہیں ہونا چاہئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں کو بدعنوانی کے انہی مقدمات کا سامنا ہے جو انہوں نے حکومت میں رہتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف درج کروائے ان کے لیے صرف یہی واحد راستہ ہے کہ وہ قومی احتساب بیورو (نیب) سے پلی بارگین کر لیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں