35

وزیر اعظم عمران خان آج کراچی کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ دورے میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات اور سندھ کے ترقیاتی پیکج کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دوپہر ایک بجے کے بعد کراچی پہنچیں گے۔ وزیر اعظم شہر کی سیاسی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم بزنس کمیونٹی کے مسائل بھی سنیں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کراچی سمیت سندھ کے ترقیاتی پیکج کا جائزہ لیں گے۔

وزیراعظم کی تمام ملاقاتیں گورنر ہاؤس میں ہوں گی جس کے بعد وہ آج رات کو ہی اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں